ٹیم انڈیا ورلڈ کپ سے قبل 11 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی

ممبئی، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹیم انڈیا کو آئندہ برس ورلڈ کپ سے قبل کئی ٹوئنٹی 20 میچز کھیلنا ہے۔ میزبان ٹیم ایونٹ سے قبل مختلف ٹیموں کے خلاف کم از کم 11 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ ہندوستان ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، جس میں سری لنکن ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔