ٹیلی کام آپریٹر یونینار کے برانڈ کا نام ٹیلی نار میں تبدیل

حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ٹیلی کام آپریٹر یونینار نے اس کے برانڈ کا نام ٹیلی نار میں بدل دیا ہے ۔ یہ نام اس کی پیرنٹ کمپنی کا ہے ۔ کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں ’ انتہائی قابل دسترس سرویس پرووائیڈر ‘ کے طور پر از خود پوزیشن بنانے میں اس کے نیٹ ورک سے کئے گئے تمام کالس کے لیے کال ڈراپ ری ایمبرسمنٹ کو وسعت دیا جائے ۔ برانڈ کی تبدیلی ہندوستان کے لیے ہمارے عہد کا ردعمل ہے اور ٹیلی نار سرکل بزنس ہیڈ آندھرا پردیش اور تلنگانہ مسٹر سری کانتھ کوٹین نے کہا کہ یہ اس کے ٹیگ کو ’ اب لائف فل پیسہ وصول ‘ میں بدلے گا جو پہلے ’ سب سے سستا ‘ تھا ۔ کمپنی نے کال ڈراپس کے لیے معاوضہ کے اقدامات کے ذریعہ گاہک کی توجہ حاصل کیا ہے ۔ ٹیلی نار اس کے نیٹ ورک میں ٹرانسفارمنگ اور سرکلس میں ریٹیل موجودگی میں اہمیت کی حامل سرمایہ کاری کرے گا ۔ نارڈک ریجن ، سنٹرل اور ایسٹرن یورپ اور ایشیا میں 13 مارکٹس میں موبائیل آپریشنس رکھنے والا گروپ ٹیلی نار ہے ۔ ٹیلی نار ہندوستان میں چھ سرکلس میں آپریٹ ہوتا ہے ۔ آندھرا پردیش ، بہار ، گجرات ، مہاراشٹرا ، اترپردیش ایسٹ اور ویسٹ میں اس کی موجودگی سے گاہک اور ریونیو میں کسٹمر مارکیٹ شیر میں چوتھا درجہ رکھتا ہے ۔۔