حیدرآباد ۔ /2 ڈسمبر (پریس نوٹ) ٹیلی نار انڈیا نے اس کے کسٹمرس کو مزید قابل قدر آسانی فراہم کرتے ہوئے آج غیر محدود انٹرٹینمنٹ سرویس پیاکس کے آغاز کا اعلان کیا جو 2 روپئے کے میوزک و ویڈیو اسٹریمنگ پر مشتمل ہوگا ۔ مسٹر شری ناتھ کوٹین ، سرکل بزنس ہیڈ ٹیلی نار انڈیا نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ٹیلی نار پر ہندوستان میں انٹرنیٹ ٹریفک کے بنیادی ڈرائیورس میں انٹرنیٹ ایک ہے ۔ اس طرح 2 روپئے میں پسندیدہ ویڈیوز کے آغاز سے استفادہ کیلئے سبسکرائب کروائیں ۔ قابل دسترس میوزک پیاکس غیر محدود میوزک اسٹریمنگ کا اختیار دے گا ۔ ویڈیو ، ہنگامہ میوزک اور ایروز ناؤ فارمیوزک کیلئے ڈیلی موشن اور یوٹیوب کے ساتھ پارٹنرس کے طور پر یہ سہولت دی گئی ہے ۔ 28 دن کی کارآمدگی کے ساتھ 2 تا 28 روپئے سے ویڈیو پیاکس کا آغاز ہورہا ہے ۔