ٹیلرنگ سنٹر کا قیام

میدک۔یکم مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے اردو ماڈل اسکول میں کمیٹی کے زیراہتمام مستحق غریب لڑکیوں و خواتین کیلئے ٹیلرنگ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ جس کا افتتاح 3مئی ‘ بروز یکشنبہ 11بجے دن عمل میں آئے گا ۔ علاوہ ازیں اس افتتاحی تقریب کے موقع پر بانی اردو ماڈل اسکول الحاج غلام صمدانی مرحوم ٹیکمالی کا تعزیتی اجلاس بھی منعقد ہوگا ‘ جس میں مقامی معززین و متعلقہ وارڈ کونسلر شریمتی سلوچنا کو مدعو کیا جارہا ہے ۔