ٹیرافرما کا کیونا اپمامکس مکمل اناج کا متبادل

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ٹیرافرما پروجیکٹس ، دی فرم ٹوٹیبل آرگیانگ فرم نے چہارشنبہ کو پہلے کیوناریڈی ٹوکوک ٹیرا گرینس اپمامکس کو متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کیونا قدیم اناج ہے جو مکمل پلانٹ بیسڈ پروٹین سمجھا جاتا ہے جو کئی پکوانوں میں کاوس کاوس اور چاول کی متبادل تغذیہ بخش شئے ہے ۔ ٹیرا گرینس کیونا اپمامکس حیدرآبادی کمپنی کی جانب سے ناشتہ مکس پروڈکٹس کی سیریز میں آٹھویں مقام پر ہے ۔ ٹیرافرما کے سی ای او بھانو نے رپورٹرس سے کہا کہ کیونا کی تیاری بہت مختصر وقت میں کی جاسکتی ہے اور جو جملہ اناج کا متبادل ہے ۔ 2013 میں آغاز ہوئی یہ فرم 100 پروڈکٹس بشمول سیرلس ، مسالے ، تیل ، سوٹیزس اور تیار ناشتہ مکسیس متعارف کرچکی ہے ۔ 16 ریاستوں میں کمپنی کے پروڈکٹس دستیاب ہیں ۔۔