ٹیبل ٹینس فیڈریشن کا وفد آئی ٹی ٹی ایف کانگریس میںشرکت کریگا

نئی دہلی 27 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا کا ایک چار رکنی وفد اس کے صدر پربھات سی چترویدی کی قیادت میں ٹوکیو میں 28 اپریل سے 5 مئی تک ہونے والی انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی کانگریس میں شرکت کریگا ۔ اس دوران ورلڈ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ بھی ہونے والی ہے ۔ وفد کے دوسرے ارکان میں ٹیبل ٹینس فیڈریشن انڈیا کے سکریٹری جنرل دھن راج چودھری ‘ نائب صدور چرنجیب چودھری اور ارون کمار بنرجی شامل ہیں۔ یہ وفد آج صبح ساعتوں میں ٹوکیو کیلئے روانہ ہوگیا ہے ۔