ٹھیلہ فروشوں اور چھوٹے تاجرین کو مستقل جگہ کی فراہمی

شاہ آباد۔3اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چھوٹے تاجروں اور ٹھیلہ فروشوں کیلئے مستقل تجارتی جگہ فراہم کرنے کا سٹی کارپوریشن نے فیصلہ کیا ہے اور 3کروڑ روپیوں کی لاگت سے ٹیلر قائم کیا جائے گا ۔مذکورہ فنڈس ایچ کے آر ڈی بی نے جاری کیا ہے ۔ شہر میں 7وینڈر زونس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جو درگاہ پاکیزہ وائن شاپ کے ایم ایف ڈائری کے روبرو انکل پٹرول پمپ کے روبرو الند چیک پوسٹ روڈ پر اور سوپر مارکٹ کے دونوں جانب ایم ایس کے ایل روڈ گورنمنٹ آئی ٹی آئی کالج کے روبرو انڈر بریج کے قریب پنچشیل نگر میں قائم کئے جائیں گے ۔ مذکورہ شیلٹر لہ تعٹحرح لجٹ نرمتی کیندر کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ نیشنل اسمال وینڈورس تحفظ و کنٹرول ایکٹ 2007ء کے تحت گلبرگہ کے وارڈس میں چھوٹے تاجرین کا مکمل سروے کرلیا گیا ہے ۔ گلبرگہ میں 1800 چھوٹے تاجرین ہیں‘ سروے سے انکشاف ہوا ہے اس کی فہرست کو سٹی کارپوریشن کے تیسرے اجلاس عام میں مشاورت کرتے ہوئے فہرست کو منظوری دی گئی ہے ۔ سٹی کارپوریشن کمشنر سریکانت کٹی منی نے میڈیا کو یہ بات بتائی ۔ گجرات گاندھی نگر میں واقع کپڑا مارکٹ کی طرز پر یہ اوپن شیلٹر تعمیر کیا جائے گا ۔ شہر کے اہم سڑکوں پر چھوٹے چھوٹے شیلٹر تعمیر کئے جائیں گے اس کیلئے وینڈر زونس کی نشاندہی کرتے ہوئے دیڑھ میٹر چوڑا اور ایک میٹر لمبا شیلٹر تعمیر کر کے دیا جائے گا ۔ راہگیروں کو تکلیف ہوئے بغیر یہ شیلٹر تعمیر کئے جائیں گے اور تاجروں کی سہولت کیلئے قرض انشورنس اور رہائشی سہولیات دی جائیں گی ۔