ٹکٹوں کے حصول کیلئے شائقین میں زبردست مسابقت

حیدرآباد۔8نومبر ( سیاست نیوز) ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا مقابلہ کل یہاں حیدرآباد کے راجیوگاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہاہے اور حیدرآبادی شائقین میدان میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں تاہم انہیں ٹکٹوں کے حصول کیلئے کافی جدوجہد کرنی پڑرہی ہے ۔ کرکٹ کا بخار شہر میں سرچڑھ کر بول رہاہے اور شائقین کسی بھی قیمت پر ٹکٹیں حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیںلیکن اکثریت کواس جدوجہد میں مایوسی کا سامنا ہے ‘ حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے ’بک مائی ٹکٹ ڈاٹ کام‘ پر آن لائن ٹکٹیں حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس کے باوجود ٹکٹیں آسانی سے دستیاب نہیں ہورہی ہیں ۔