دیگلور۔ 13 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیگلور کے ایک نوجوان شہری و تاجر موبائیل شاپ سنتوش گونڈلیوار (4 مارچ 2010ء) کو روزانہ کی طرح شام میں چہل قدمی کیلئے شیوسینا کے تعلقہ صدر مہیش پٹیل اور شیوسینا کارکن بھگوان جادھو کے ساتھ دیگلور کالج روڈ (اودگیر روڈ) پر چہل قدمی کرتے ہوئے اپنے گھر کو واپس ہورہے تھے کہ کام دھینو نامی دھابہ کے سامنے ہائی وے پر پیچھے سے کرڈکھیڑ سے آنے والے موٹر سائیکل راں نے تیز رفتاری کے باعث اپنا توازن کھو بیٹھا اور ملزم سنجئے گنگا رام کور باڑے (25 سال) ساکن نرنگل نے بزرگ تعلقہ دیگلور نے متوفی تاجر سنتوش کو بے رحمی سے ٹکر مار کر راہ فرار اختیار کی تھی اور وہ اس حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ دیگلور پولیس نے بالآخر ملزم سنجئے کو گرفتار کرکے اس کے خلاف دیگلور عدالت میں تعزیرات ہند کی دفعات 304(A) ، 279 کے تحت چارج شیٹ داخل کی تھی جس پر منصف مجسٹریٹ سدھیر برڈے نے ملزم سنجئے ساکن نرنگل بزرگ کو مجرم قرار دیتے ہوئے 15 ماہ کی قید بامشقت کی سزا اور 1,000 روپئے جرمانہ داخل کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔