ٹپہ چبوترہ میں گٹکھا کی تیاری ‘ٹاسک فورس کا دھاوا ‘ ممنوعہ اشیا ضبط

حیدرآباد /23 فبروری (سیاست نیوز) حکومت کی جانب سے گٹکھا تیاری و فروخت پر امتناع کے بعد پولیس کی جانب سے مسلسل کارروائی جاری ہے ۔ ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے ٹپہ چبوترہ میں واقع ایک مکان پر دھاوا کرکے 5 لاکھ مالیتی ممنوعہ گٹکھااور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ محمد عبدالعتیق ساکن مستعید پورہٹپہ چبوترہ بیگم بازار اے ایس ٹریڈرس کے نام پر کاروبار چلارہا تھا اور وہ اکثر کھجور کا کاروبار کیا کرتا تھا ۔ آسانی سے روپئے کمانے عتیق نے گٹکھااور دیگر تمباکو اشیاء کا کاروبار شروع کیا اور 9 ماہ قبل اترپردیش کے تاجر 55 سالہ راجیش کی مدد سے گٹکھا، پان مسالہ اور دیگر تمباکو اشیاء کا کاروبار شروع کیا ۔ عتیق نے دو ماہ قبل اپنے مکان میں گھٹکا تیار کرنے کی مشین اور پیکنگ کیلئے مشنری حاصل کی اور گٹکھاتیار کرنے لگا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس ٹیم نے اس کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے 5 لاکھ مالیتی گٹکھااور دیگر تمباکو اشیاء برآمد کرلیا ۔