حیدرآباد ۔ 12 جولائی (سیاست نیوز) تیز رفتار ٹپر کی زد میں آ کر ایک موٹر سیکل سوار ہلاک ہوگیا۔ شہر کے نواحی علاقہ جیڈی میٹلہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ جہاں 19 سالہ کرشنا مورتی ٹپر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ کرشنا مورتی گاندھی نگر علاقہ کا ساکن تھا۔ کل رات حادثہ پیش آیا۔ پولیس جیڈی میٹلہ مصروف تحقیقات ہے۔