ٹوٹی کارن فائرنگ کا جلیانوالا باغ سے تقابل : سیتلواد

چینائی 13 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) حقوق انسانی کارکن تیستا سیتلواد نے ٹوٹی کارن پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ کو جلیان والا باغ فائرنگ سے تشبیہہ دی اور کہا کہ عدالتوں کو اس طرح کے واقعات کا نوٹ لینا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ اس طرح کے واقعات کا اعادہ نہ ہونے پائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں از خود نوٹ لینے کا بہت کم استعمال ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں عدالتوںکو مداخلت کرنی چاہئے ۔