اجزاء: آٹا دو کپ، مکھن تین چوتھائی کپ، چینی آدھا کپ، ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ، اشرفیاں چار تا پانچ کھانے کے چمچ، دودھ تین تا چار کھانے کے چمچ یا حسب ضرورت۔ مکھن حسب ضرورت ۔
ترکیب : آدھا کپ چینی کوگرائنڈکر لیں۔ مکھن لگاکر بیکن ٹرے کو گریس کر لیں۔ مکسنگ باؤل میں تین چوتھائی کپ مکھن ڈالیں اور پسی ہوئی چینی شامل کریں۔ مکھن اور چینی کو اچھی طرح پیسٹ کرلیں۔ اب اس میں ایک چائے کا چمچ ونیلا ایسنس ڈالیں اور مکس کرلیں۔ پھر دو کپ آٹا ڈال کر آہستہ آہستہ مکس کرلیں۔ اگر آٹا نہیں استعمال کرنا نہیں چاہتے ہوں تو میدہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسی دوران آہستہ آہستہ کرکے دودھ بھی شامل کریں۔ اب اس آٹے کو پیل لیں اور اس پر اشرفیاں چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر پھیلادیں۔ بسکٹ کٹر یا پھر کسی بوتل کے ڈھکن کی مدد سے گول گول ٹکیاں کاٹ کر بیکنگ ٹرے پر پھیلادیں۔ اوون کو 180 ڈگری پر پری پیسٹ کرلیں۔20منٹ بعد دیکھیں، اگر وہ براؤن ہوجائیں تو نکال لیں۔ تیار ہونے پر نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں پھر اسے ایر ٹائٹ میں پیک کرکے رکھ لیں، چائے کے ساتھ تناول کریں۔