ٹوٹہنم نے کیو پی آر کو 4گول سے شکست دی

لندن ۔26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ٹوٹہنم نے کوئنز پارک رینجرز(کیو پی آر) کو تختہ مشق بنا لیا اورناصر شارلی کی عمدہ کارکردگی کے سبب ٹوٹہنم ہاٹ اسپر نے کیو پی آرکو 0-4 سے شکست دی جبکہ ہل سٹی اور اسٹوک، مانچسٹر یونائٹیڈ اورسندر لینڈ کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ ٹوٹہنم نیایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرنے کے بعد درجہ بندی میں پہلے مقام پر قبضہ کرلیا۔ انگلش پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں ٹوٹہنم اور کیو پی آر آمنے سامنے ہوئے۔کھیل کے 12ویں منٹ میں بیلجیئم کے ناصر شارلی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاتحانہ آغاز کیا اور ٹوٹہنم کو 0-1 سے برتری دلادی۔ کھیل کے 30ویں منٹ میں ایرک ڈئیر نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ اس کے اگلے ہی سات منٹ میں ناصر شارلی نے حریف ٹیم کیخلاف جارحانہ انداز میں گیند کو گو ل پوسٹ میں پھینکا۔میچ کے پہلے ہاف تک اسکور ٹوٹہنم 3 اور کوئنز پارکیو پی آر صفرتھا۔کیو پی آر حریف ٹیم کے پلیئرز کے سامنے بے بسی کے تصویر بنے نظر آئے۔ دوسرے ہاف میںکھیل کے ایمانئیول ایڈبائیور نے حریف ٹیم کے خلاف گول داغ کرٹیم کو0-4سے کامیابی دلادی۔ دوسرے میچ میں مانچسٹر یونائٹیڈ کا مقابلہ سندر لینڈ سے ہوا۔17ویں منٹ میں مانچسٹر یونائٹیڈ کے یوآن ماٹا نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی تاہم کھیل کے 30ویں منٹ میں سندر لینڈ کے جیک ورڈ ویل نے گول کردیا اورمیچ 1-1 سے برابر کردیا اور میچ کے دوسرے ہاف تک کوئی اور گول نہ ہوسکااس طرح میچ 1-1 سے ڈرا ہوگیا۔ انگلش پریمیئر کا تیسرا میچ ہل سٹی اور اسٹوک کے درمیان میچ بھی 1-1 گول سے برابر رہا۔