ٹوٹنہم کے خلاف میڈرڈ کو3-1 کی شکست

لندن ۔2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) چیمپئنز فٹبال لیگ کے میچ میں پرتگالی اسٹار رونالڈو کی ٹیم رائیل میڈرڈ کو ٹوٹنہم نے 3-1 گولز سے شکست دی۔ چیمپئنز لیگ کے میچ میں ٹوٹنہم نے میڈرڈ کیخلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ ٹیم نے 27 ویں منٹ میں پہلا گول داغ کر برتری حاصل کی۔ ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد میڈرڈ نے واپسی کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی۔ 56 ویں منٹ میں ٹوٹنہم نے دوبارہ گیند کو جال میں پہنچا دیا۔سوپر اسٹاررونالڈو صرف دیکھتے ہی رہ گئے۔ ٹوٹنہم نے تیسرا گول میچ کے 65 ویں منٹ میں بنایا۔ میڈرڈ کی جانب سے رونالڈو نے کھیل کے 80 ویں منٹ میں ایک گول کیا جو ان کی ٹیم کی فتح کیلئے ناکافی ثابت ہوا۔