ٹولی چوکی میں نعش برآمد

حیدرآباد۔ 3 نومبر (سیاست نیوز) گولکنڈہ پولیس نے ٹولی چوکی علاقہ سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ سب انسپکٹر گولکنڈہ پرشوتم نے بتایا کہ سینٹ جوزف کالج کے روبرو ایک پائپ سے پولیس نے نعش کو برآمد کرلیا جس کی عمر تقریباً 35 سال بتائی گئی ہے۔ سب انسپکٹر نے بتایا کہ سیمنٹ کے ایک پائپ میں نامعلوم شخص مردہ برآمد ہوا۔ پولیس گولکنڈہ مصروف تحقیقات ہے۔