ٹولی چوکی میں برقی رو کی زد میں الیکٹریشن فوت

حیدرآباد ۔ /11 ستمبر (سیاست نیوز)  ٹولی چوکی برنداون کالونی میں پیش آئے ایک واقعہ میں واٹر سمپ کی الیکٹرک موٹر کی مرمت کے دوران ایک الیکٹریشن ہلاک ہوگیا ۔ انسپکٹر گولکنڈہ سید فیاض کے بموجب 23 سالہ محمد عبدالرحمن ساکن فلم نگر آج شام ٹولی چوکی علاقہ میں پانی کے سمپ کی موٹر کو درست کرنے کیلئے وہ کام میں مصروف تھا کہ اچانک حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے سبب اسے وہاں کے ایک مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا ۔