حیدرآباد /26 اگست ( سیاست نیوز ) ٹولی چوکی کے علاقہ محمدی لائین میں کل رات دیر گئے قاتلانہ حملہ کے واردات پیش آئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کشن باغ علاقہ کے ساکن کمال نے محمدی لائین علاقہ کے ساکن خلیل پر چاقو سے حملہ کردیا اور اس قاتلانہ حملہ میں خلیل شدید زخمی ہوگیا ۔ حملہ آور کمال علاقہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کمال اپنی نانی سے ملاقات کیلئے محمدی لائین آیا تھا ۔ اسی دوران کمال اور خلیل کے درمیان بحث و تکرار کے بعد کمال نے حملہ کردیا ۔ ذرائع کے مطابق دونوں میں پرانی خصومت بھی پائی جاتی ہے ۔ پولیس گولکنڈہ مصروف تحقیقات ہے ۔