حیدرآباد 28 مئی (سیاست نیوز) ٹولی چوکی ارونا کالونی میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی جس میں ریٹائرڈ سائنٹسٹ کے مکان سے 40 طلائی وزنی طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا گیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 71 سالہ محمد عبدالحلیم ساکن ارونا کالونی ٹولی چوکی کل رات اپنے مکان کے قریب واقع محمدیہ مسجد میں نماز تراویح کے لئے گئے ہوئے تھے جبکہ اُن کے افراد خاندان گھر پر موجود نہیں تھے۔ نماز تراویح کے بعد مکان واپس ہونے پر اُنھوں نے اپنے باورچی خانے کا دروازہ ٹوٹا ہوا پایا اور مکان میں موجود الماریوں سے 40 تولے طلائی زیورات اور ڈھائی لاکھ روپئے نقد رقم کے سرقہ کا پتہ چلا۔ محمد عبدالحلیم نے اس بات کی اطلاع گولکنڈہ پولیس کو دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کلوز ٹیم کو مقام واردات پر طلب کرلیا اور اِس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔