ٹوئیٹر پر سے پابندی ہٹادینے ترکی سپریم کورٹ کا حکم

استنبول ۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی عدالت نے وزیراعظم رجب طیب اردغان کی حکومت کے متنازعہ ٹوئیٹر امتناع کو مسترد کردیا۔ وزیراعظم پر رشوت اسکینڈل میں ملوث ہونے ٹوئیٹر پر تبصروں کے بعد پابندی عائد کردی گئی تھی۔ انقرہ ایڈمنسٹریٹیو عدالت نے ٹیلی کمیونکیشن ریگولیٹر کو اطلاع دی ہیکہ وہ ٹوئیٹر پرعائد کردہ پابندی برخاست کردی جائے ۔ بعدازاں ٹوئیٹر بحال ہوگیا۔