ٹوئیٹر پر امتناع عنقریب برخواست ہوگا : عبداللہ گُل

انقرہ ۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر ترکی عبداللہ گُل نے آج کہا کہ حکومت ٹوئیٹر پر امتناع عنقریب برخواست کردے گی ۔ انہوں نے نیدر لینڈ کے سرکاری دورہ پر روانگی سے قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انٹرنیٹ اور دیگر سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹس جیسے ٹوئیٹر پر امتناع قانونی طور پر ممکن نہیں ۔ انہیںیقین ہے کہ یہ امتناع بہت جلد ختم ہوجائیگا ۔ حکومت ترکی پر تنقیدیں کی جارہی ہیں۔