ٹوئیٹر’’تمام برائیوں کی جڑ‘‘:سعودی عالم

ریاض 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )مائیکرو بلاگنگ سائیٹ ٹوئیٹر جو نہایت قدامت پسند سعودی عرب نے مرد و خواتین دونوں میں مقبول ہے،یہ ’’دروغ گوئی کا منبع ‘‘اور برائی سے زیادہ کچھ نہیں،یہ تاثر سلطنت کے اعلیٰ عالم کا ہے ۔ شیخ عبدالعزیز الشیخ نے اپنے ٹیلی ویژن شو ’’فتویٰ‘‘ پر جو کل نشر کیا گیا ،کہا کہ اگر اسے درست طور پر استعمال کیا جائے تو یہ واقعی فائدہ مند ہوسکتا ہے لیکن بدبختی سے اس کا گھٹیا چیزوں کیلئے استحصال کیا جارہا ہے۔ ٹوئیٹر تمام برائی اور تباہی کا ذریعہ بن چکا ہے۔