ٹم ٹم کے پلٹ جانے سے طالب علم ہلاک

گلبرگہ 4جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تعلقہ چیتاپور میں بیڈاسور اور بیڈاسور (ایم) تانڈا کے درمیان جارہی ایک ٹم ٹم کے پلٹ جانے سے ایک اسکولی طالب علم برسر موقع ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر چھ طلبا زخمی ہوگئے ہیں ۔ یہ حادثہ منگل کے دن پیش آیا ۔ مہلوک طالب علم کی 13سالہ ارونسنجیو راتھوڑ چوہان متعلم جماعت ہشتم کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی ہے ۔ زخمیوں میں ماروتی نام دیو راتھوڑ،ساگر کاشی ناتھجادھو، بالاجی سبھاش راتھوڑ، ہنومنت ویجناتھ تمام طالبان جماعت نہم شامل ہیں ۔ زخمیوں کو ارناکل ہیتھ سنٹر کالگی میں شریک کروادیا گیا ہے ۔ کالگی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔