ٹسٹ کرکٹ میں ٹاس نہ کرنے کی تجویز

سڈنی ، 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق عظیم آسٹریلیائی کپتان اسٹیو وا نے اپنے جانشین اور سابق کپتان رکی پونٹنگ کی جانب سے ٹسٹ کرکٹ میں ٹاس ختم کرنے کی تجویز کی حمایت کی ہے۔ رکی پونٹنگ نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان منعقدہ حالیہ ایشز ٹسٹ سیریز کے دوران تجویز پیش کی تھی کہ بیرون ملک کھیلنے والی یا مہمان ٹیم کو پہلے بولنگ یا بیٹنگ کا اختیار دینا چاہئے تاکہ وہ میزبان ٹیم کی جانب سے اپنی مرضی کی وکٹ بنا کر حاصل کئے  جانے والے فائدے کا مقابلہ کر سکیں۔ اسٹیو وا نے کہا کہ وہ اس تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔