ٹسٹ کرکٹ ختم کردی جائے:عاقب جاوید

لاہور ۔ 11اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے ٹسٹ کرکٹ کو ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ میچ میں شریک کھلاڑیوں اورکوچنگ اسٹاف کے علاوہ کوئی طویل فارمیٹ کا میچ نہیں دیکھتا، براڈ کاسٹرز کو بھی کوئی دلچسپی نہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ آئی سی سی ٹسٹ کرکٹ کے مستقبل کا فیصلہ کرلے لیکن جن ملکوں کو طویل فارمیٹ کے میچز کھیلنا ہیںوہ آپس میں طے کر کے کھیل لیں۔ جاوید نے مزید کہا کہ دبئی میں رواں پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹسٹ میچ میں شائقین نام کو بھی نہیں، صرف دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ہی ایک دوسرے کی حمایت کرنے کیلیے موجود ہیں۔ دیکھنے والوں کے پاس اب اتنا وقت نہیں کہ وہ سارا سارا دن بیٹھ کر بوریت والامیچز دیکھیں۔عاقب جاوید نے کہا کہ جتنی لیگز کھیلی جارہی ہیں اس کے بعد لوگ ٹسٹ میچز کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کیوں کریں گے؟ آئی سی سی کو فیوچر ٹورپروگرام سے ٹسٹ کونکال دینا چاہیے۔