ٹسٹ کامیابی کے بعد ونڈے میں بھی موقع پر مرلی وجئے مسرور

نئی دہلی ، 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے والے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے کوشاں ہندوستانی اوپنر مرلی وجئے نے کہا کہ وہ 2008ء سے 32 ٹسٹ میچوں میں کچھ ٹھوس سعی پیش کرنے کے بعد او ڈی آئی اسکواڈ میں طلبی کی یقینی توقع کررہے تھے۔ زمبابوے کو تین او ڈی آئی اور دو T20 میچ کی سیریز کیلئے ٹور پر جانے والوں میں شامل وجئے دوسرے درجہ کے 15 رکنی انڈین اسکواڈ کا حصہ ہیں جس کی قیادت اجنکیا رہانے کریں گے۔ ٹاملناڈو کے اوپنر کو خوشی ہے کہ وہ دو سال بعد او ڈی آئی فارمٹ کیلئے واپس ہوئے ہیں جبکہ انھوں نے آخری مرتبہ سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔ انھوں نے ای ایس پی این کرک انفو کو بتایا کہ وہ چار سیریز بشمول 2013ء چمپینس ٹروفی کیلئے تیسرے اوپنر رہے تھے۔