دبئی۔21 جون(سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹسٹ چمپئن شپ اور ونڈے لیگ کی تفصیلات جاری کردی ہیں تاہم2021 اور2023 کی چمپئن شپ کے 2 فائنلز کہاں کھیلے جائیں گے، اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق کرکٹ کھیلنے والے ممالک میں آئی سی سی سمیت اختلاف ہے۔ بعض ممالک لارڈز کو موزوں سمجھتے ہیں، ہندوستان کو اس کا مخالف سمجھا جارہا ہے جبکہ کچھ مقامات کا انتخاب سرفہرست 2 ٹیموں پر چھوڑنا چاہتے ہیں ،اس حوالے سے ٹی وی حقوق اور اس کی آمدنی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اپنا ایونٹ ہونے کے سبب ٹسٹ چیمپئن شپ کے نشریاتی حقوق حاصل کرنے پر آئی سی سی کی نظریں ہیں۔ اس حوالے سے آئی سی سی کے اس ماہ کے آخر میں ہونے والے اجلاس میں تفصیلی بحث کا امکان ہے۔