حیدرآباد ۔ 6 ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع تونڈ پلی میں ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب محمد محبوب 45 سالہ پیشہ ٹیلر ساکن تونڈ پلی آج صبح تونڈ پلی سے اونٹ پلی اپنی بائیک پر آرہے تھے، مخالف سمت سے ایک تیز رفتار ٹریکٹر نے برنداون کالونی کے قریب ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں محمد محبوب شدید زخمی ہوگئے جنہیں دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ مردہ قرار دیا۔ شمس آباد رورل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور بعد پوسٹ مارٹم نعش ورثاء کے حوالہ کردی گئی۔