حیدرآباد ۔/18 اپریل (سیاست نیوز) اتفاقی طور پر ٹریکٹر سے گرنے کے باعث ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب 26 سالہ بی رمیش ساکن کیسرا جو پیشہ سے مزدور تھا آج صبح چلتے ہوئے ٹریکٹر سے وہ اچانک گر پڑا۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور اس کے سر پر گہرے زخم آئے۔ رمیش کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ کیسرا پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔