حیدرآباد ۔ /26 ستمبر (سیاست نیوز) ٹریکٹر کے حادثہ میں زخمی ایک طالبعلم زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ دبیر پورہ پولیس کے بموجب 16 سالہ سید ساجد ولد محمد اسحق ساکن چنچلگوڑہ 24 ستمبر کو گرین لینڈ ہوٹل کے قریب سڑک عبور کررہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹریکٹر نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں ساجد شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا اور دوران علاج وہ آج فوت ہوگیا ۔ دبیرپورہ پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ۔