ٹریڈر حراست میں ‘ 6.35لاکھ روپئے کے نئے 2000کی کرنسی نوٹ ضبط

جئے پور:یہاں ایک ٹریڈر کو گرفتار کیاگیا جس کے قبضے سے 7لاکھ روپئے ضبط کئے گئے جس میں 6.35لاکھ ‘ 2000کے نوٹ تھے۔

ضلع الوار کے ساکن رامیشوار اگروال جو ایک شوگر میل ٹریڈر ہے کو الور سے بھیواڈی روانگی کے دوران چیک پوسٹ پر روک گیا۔

پولیس افیسر نے بتایاکہ رمیش اگروال کو ضبط شدہ رقم کے متعلق اطمینان بخش وضاحت میں ناکام ہونے کے بعد گرفتار کرکے رقم تحویل میں لے لی گئی ہے۔

ایس ایچ او شیواجی پارک پولیس اسٹیشن ونود سماریہ نے کہاکہ ’’ ہم نے کرنسی نوٹوں کو ضبط کرکے محکمہ انکم ٹیکس کو اس کی اطلا ع دے دی ہے تاکہ وہ آگے کی کاروائی انجام دے سکے۔

پولیس کے مطابق ‘ایک روز قبل ہی الور پولیس غیرقانونی طریقے سے نوٹ بدلنے والے چھ افر اد کو حراست میں لیاتھا‘ جن کے قبضے سے 40اے ٹی ایم کارڈس اور 5.73لاکھ نقد رقم بھی برآمد کی تھی
PTI