لاہور ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مشہور پہلوان ٹریپل ایچ نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے مقابلے رائل رمبل میں ڈیفنڈنگ چمپئن رومن رینز سمیت 29 ریسلرز کو شکست دے کر ٹائٹل حاصل کیا۔ ڈسمبر میں ٹی ایل سی ایونٹ میں رومن رینز نے ٹریپل ایچ کو زخمی کر دیا تھا۔ دفاعی چمپئن رینز رنگ میں سب سے پہلے داخل ہوئے۔ تاہم جب رِنگ میں صرف تین ریسلرز رہ گئے تو ٹریپل ایچ نے انہیں باہر پھینک دیا۔ تیس ریسلرز کی اس لڑائی میں ٹریپل ایچ رنگ میں داخل ہونے والے 30 ویں ریسلر تھے۔ اس کے بعد ٹریپل ایچ نے انٹرکانٹیننٹل چمپئن ڈین امبروز کو باہر پھینک کر چمپئن شپ جیتی۔