حیدرآباد /19 نومبر ( سیاست نیوز ) فلک نما اور بدویل کے علاقہ میں ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 32 سالہ بی سمیا چلم جو پیشہ سے مزدور تھا اس شخص نے کل بدویل اور فلک نما ریلوے لائین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ یہ شخص خرابی صحت سے پریشان تھا ۔ ریلوے پولیس کاچی گورہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔