حیدرآباد 20 نومبر (سیاست نیوز) الوال کے علاقہ میں ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 55 سالہ رادھایا جو پیشہ سے مزدور تھا، لینن نگر میں رہتا تھا، سکندرآباد ریلوے پولیس نے یہ بات بتائی۔ ریلوے پولیس کے مطابق رادھایا خرابی صحت سے پریشان تھا اور صحت کے تعلق سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے ٹرین کے آگے چھلانگ لگادی جو شدید زخمی حالت میں علاج کے دوران فوت ہوگیا۔