حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : نکلس روڈ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر ایک طالب علم نے خود کشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے بتایا کہ 19 سالہ عبدالعزیز جو ایم ایس مقطعہ علاقہ کے ساکن محبوب خاں کا بیٹا تھا ۔ کل اس طالب علم نے ٹرین کی پٹریوں کے آگے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے بتایا کہ عبدالعزیز کی خود کشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ عبدالعزیز نے کل اقدام کیا تھا ۔ جس کی شناخت نہیں ہوپائی تھی ۔ ریلوے پولیس نے آج اس کی شناخت کرلی اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔