حیدرآباد 27 مارچ (سیاست نیوز)بیوی سے ناراض ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 25 سالہ سریش جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ ونپرتی ضلع محبوب نگر کا ساکن بتایا گیا ہے اس شخص کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوگیا تھا اور اس کی بیوی اپنے مائیکے چلی گئی تھی تاہم ناراض بیوی کو منانے گذشتہ روز وہ اپنے سسرال گیا تھا تاہم بیوی واپس نہ آنے پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے نیچر کیور اور فتح نگر ریلوے لائن کے درمیان خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔