ٹرین کے آگے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد 2 جنوری (سیاست نیوز )بیوی کی مبینہ ہراسانی اور مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 40 سالہ مکیش جو پیشہ سے ماربل کا کام کرتا تھا ۔ ناچارم علاقہ کا ساکن بتایاگیا ہے اس نے کل لالہ گوڑہ اور مولی علی کے درمیان ریلوے لائن پر ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ۔ مکیش اپنی بیوی کی مبینہ ہراسانی اور گھر چھوڑ کر چلے جانے سے دلبرداشتہ ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے یہ بات بتائی ۔