ٹرین کے آگے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد اور سیتاپھل منڈی ریلوے لائین پر ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے بتایا کہ 43 سالہ روی کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ویسٹ بنگال کا متوطن بتایا گیا ہے ۔کل رات اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے ٹرین کے آگے چھلانگ لگادی ، ریلوے پولیس نے معاملہ کی کارروائی انجام دیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔