حیدرآباد /10 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ میں ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ این سریدھر جو نریڈیمیڈ کا ساکن تھا ۔ دو ہفتہ قبل کیناڈا سے آیا تھا ۔ سریدھر کیناڈا روزگار کی تلاش میں گیا تھا اور کیناڈا میں قابلیت کے لحاظ سے روزگار اور گرین کارڈ نہ ملنے پر وہ پریشان تھا اور واپس ہندوستان آگیا تھا اور ذہنی تناؤ کا شکار تھا جس نے کل سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔