ٹرین کے آگے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد۔/29ستمبر، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ یاقوت پورہ میں ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 20سالہ چنیا جو میڑچل علاقہ کا ساکن نے یاقوت پورہ اور دبیر پورہ ریلوے اسٹیشن کے درمیان ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلیا۔ پولیس کے مطابق یہ شخص شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔