حیدرآباد ۔ 6 ستمبر (سیاست نیوز) کاچیگوڑہ ریلوے پولیس حدود میں دو افراد نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ جن میں ایک انڈین ایرفورس کا ملازم بتایا گیا ہے۔ ریلوے پولیس کے مطابق 29 سالہ کے سریش جو ایرفورس اسٹیشن بنگلور میں خدمات انجام دے رہا تھا۔ سنجے نگر بنگلور میں رہتا تھا۔ سریش نے ایک شخص سے قرض حاصل کیا تھا اور قرض کی ادائیگی میں مشکل کے سبب اسے گالی گلوچ اور بدسلوکی کا سامنا تھا، جس سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔ 3 ستمبر کو ذریعہ ٹرین سریش یاقوت پورہ اسٹیشن پہنچا اور کل ٹرین سے اترنے کے بعد دوسری ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی جبکہ دوسرے حادثہ میں 23 سالہ ہری کرشنا جو کار میکانک تھا، بیگم پیٹ کے علاقہ میں رہتا تھا۔ ہری کرشنا نے اکثر نشہ کی حالت میں مکان پہنچتا تھا اور گھر میں جھگڑا کرتا تھا جس نے بدویل کے درمیان ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔