ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر نوجوان کی خودکشی

شمس آباد ۔ /21 مارچ (سیاست نیوز) ایک نوجوان نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ کے بموجب کے رمیش 30 سالہ پیشہ سے لیبر ساکن سدانتی، شمس آباد کی چند دنوں سے طبیعت ناساز تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر کل شام اس نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے آج نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالہ کردیا ۔