ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خود کشی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر ایک شخص نے خود کشی کرلی ۔ یہ واقعہ لنگم پلی ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا ۔ جہاں 32 سالہ موہن نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ موہن ہنومان نگر کا ساکن تھا اور خانگی ملازمت کرتاتھا جس نے آج صبح لنگم پلی ریلوے اسٹیشن پہونچکر یہ اقدام کیا ۔ تاہم ریلوے پولیس نامپلی کو اس کی خود کشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔