ٹرین کی ٹکر سے زخمی شخص کی موت

حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) ٹرین کی ٹکر سے زخمی شحص کل رات فوت ہوگیا ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 25 سالہ شخص گویند ناتھ جو پیشہ سے خانگی سیکوریٹی گارڈ تھا ۔ بالانگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ 28 اپریل کے دن ٹرین میں سفر کے دوران یہ شخص ٹرین کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا تھا جس کا علاج جاری تھا ۔ آر پی ایس سکندرآباد کے مطابق علاج کے دوران یہ شخص کل رات فوت ہوگیا ۔