ٹرین کی ٹکر سے تاجر ہلاک

مکہ را ج پیٹ۔29مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رامائم پیٹ کے قریب میں واقع اکنا پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثاتی طور پر تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر ایک34سالہ شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق متوطن اکنا پیٹ بھیما گوڑ نامی تاجر ریلوے لین عبور کررہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرین نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں بھیماگوڑ شدید زخمی ہوگیا اور کچھ اعضاء بھی جسم سے جدا ہوگئے اور برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ اس حادثہ کے بعد ریلوے پولیس کاماریڈی نے بعد پنچنامہ مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔