ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

شاد نگر ۔ 12 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شاد نگر کے قریب واقع موضع نندی گاوں کے پاس ایک نامعلوم ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق نندی گاؤں موضع کا رہنے والا ڈی لکشمیا عمر 60 سال قریب میں واقع سرکاری ہاسپٹل پہنچ کر ہاسپٹل سے ادویات لے کر اپنے گھر واپس ہورہا تھا کہ نامعلوم ٹرین کی ٹکر سے برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ اطلاع پاکر ریلوے پولیس ہیڈکانسٹبل محمد سردار نے موقع پر پہنچ کر نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری ہاسپٹل شاد نگر منتقل کیا بعد پوسٹ مارٹم نعش ورثہ کے حوالے کردیا ۔ ریلوے پولیس کیس درج رجسٹر کر کے ضابطہ کی کارروائی کی ۔۔