ٹرین کی زد میں نامعلوم شخص ہلاک

حیدرآباد 14ستمبر ( سیاست نیوز)سکندرآباد ریلوے پولیس کے بموجب لالہ گوڑہ ریلوے اسٹیشن پر پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ایک شخص فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ نا معلوم شخص جس کی شناخت نہ ہوسکی ٹرین کی زد میں آکر کل شام برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے اس شخص کی نعش کو گاندھی ہاسپتال کے مردہ خانہ میں محفوظ کردیا ہے اور شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔