حیدرآباد 13 فبروری (سیاست نیوز)ٹرین کی زد میں آکر تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ 55 سالہ ایس یادیا جو پیشہ سے میستری تھا اس وقت ٹرین کی زد میں آگیا جب وہ دبیر پورہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کررہا ہے۔ اسی طرح ایک اور واقعہ میں خانگی ملازم 30 سالہ مدن راکیش ساکن شیر لنگم پلی اس وقت ہلاک ہوگیا جب وہ شیر لنگم پلی ریلوے اسٹیشن کی پٹریاں عبور کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ نامپلی ریلوے پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ۔
کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے بموجب 30 سالہ نامعلوم شخص کی نعش دبیر پورہ ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن کے درمیان دستیاب ہوئی ۔پولیس کو شبہ ہے کہ پٹریاں عبور کرنے کے دوران نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آگیا ہوگا۔