حیدرآباد /6 مئی ( سیاست نیوز ) بدویل کے علاقہ میں پراسرار طور پر لاپتہ شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 52 سالہ حیدر اسماعیل جو پیشہ سے مزدور تھے ۔ امان نگر اے یاقوت پورہ علاقہ میں رہتے تھے ۔ حیدر اسماعیل 3 مئی سے گھر نہیں گئے تھے جو پراسرار طور پر لاپتہ تھے ۔ بدویل اور شیورامپلی کے درمیان ریلوے لائین پر پیش آئے ٹرین حادثہ میں وہ ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔