ٹرین کی زد میں آکر خاتون ہلاک

شمس آباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد عمدہ نگر ریلوے اسٹیشن میں ایک خاتون ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب ایک نامعلوم خاتون جو شمس آباد عمدہ نگر ریلوے اسٹیشن میں پٹریاں عبور کررہی تھی کہ حیدرآباد سے محبوب نگر جانے والی وینکٹادری ایکسپریس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے اسٹیشن میں فٹ اوور بریج ہونے کے باوجود اس کا استعمال نہیں کیا جارہا ہے ۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔